ریلوے پولیس کی کارروائی، مضر صحت تمباکو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ریلوے پولیس کی کارروائی، مضر صحت تمباکو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) ریلوے پولیس کی ریلوے سٹیشن اور مال گودام بادامی باغ میں کارروائی، 610 کلوگرام گٹکا سپاری اور 100 ڈبی مضر صحت تمباکو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 

کارروائی کے دوران بادامی باغ سٹیشن مال گودام سے 500 کلو گرام گٹکہ جبکہ ریلوے اسٹیشن پارسل آفس سے 110کلو گرام گٹکا سپاری برآمد کر لیا، کارروائی کے دوران 100 ڈبی مضر صحت تمباکو بھی برآمد کیا گیا۔   مضر صحت تمباکو اور گٹکا سپاری کو بذریعہ ٹرین کراچی بھجوانے کیلئے بک کروایا جا رہا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس ملازمین نے کارروائی کر کے شہباز احمد، بشیر احمد اور محمد یونس نامی ملزمان کو مال سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 ملزمان کیخلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمے کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ریلوے پولیس میاں افنان امین کا کہنا تھا کہ ریلوے کی حدود سے ہر قسم کے جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer