وقاص عظیم: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، ای سی سی نے پارلیمنٹرینزکی سکیموں کے7 ارب روپےکی کٹوتی بحال کرنے کی منظوری دیدی،رواں مالی سال پارلیمنٹرینزکی سکیموں کا ترقیاتی حجم دوبارہ 70 ارب روپے ہوجائے گا، کفایت شعاری اقدامات کے تحت پارلیمنٹرینزکی سکیموں کے7 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی تھی۔
ایران اورامریکہ کےدرمیان اسلام آباد امن مذاکرات کےدوران اخراجات کے اضافی فنڈزکی منظوری دیدی گئی،ای سی سی نے69 کروڑ 29 لاکھ روپےکے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی،اسلام آباد امن مذاکرات کے دوران انتظامات کرنے پراضافی فنڈز مانگےگئے تھے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ ترلائی دھماکے کےمتاثرین کیلئے24 کروڑ 10 لاکھ روپے معاوضہ پیکج منظورکرلیاگیا،پاکستان نیوی کے ہنگور منصوبے کیلئے10 ارب 15 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی،رافیل ایئرکرافٹ اینڈ فورس ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ہنگور منصوبے کو فنڈز جاری ہوں گے۔
اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان لینڈ پورٹس اتھارٹی کیلئے52 کروڑ 80 لاکھ روپے منظور کرلئے گئے،پاکستان کوسٹ گارڈز کیلئے فاسٹ پیٹرول بوٹس کی خریداری پر 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، سیف سٹی اسلام آباد منصوبے کی توسیع کیلئے ایک ارب 88 کروڑ 37 لاکھ روپے منظورکر لئے گئے،
نیکٹا کی آپریشنل ضروریات کیلئے15 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی،ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے 41 کروڑ 39 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی،پی ٹی وی ملازمین کی جون 2026 کی تنخواہوں کیلئے73 کروڑ 30 لاکھ روپے منظور کرلئے گئے،گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں ٹیلی کام ٹاورز کیلئے ایس سی او کو 18 کروڑ 35 لاکھ روپے منظورکرلئے گئے،دور دراز علاقوں میں موبائل اور مواصلاتی سہولیات بہتر بنانےکیلئے فنڈز جاری ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی سیکریٹریز کے اخراجات کیلئے 11 کروڑ 99 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی،کراچی وحیدرآباد اربن انفراسٹرکچر پیکیج کیلئے8 ارب 75 کروڑ 89 لاکھ روپے منظورکرلئے گئے،خیبرپختونخوا کےترقیاتی منصوبوں کیلئے2 ارب 84 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی،پاکستان منٹ کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن کیلئے ایک ارب 30 کروڑ روپے منظورکر لئے گئے،گلگت بلتستان حکومت کے اخراجات اور ترجیحی منصوبوں کیلئے4 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ روپے کی منظور ی دی گئی۔
وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی بجٹ کی تیاری میں خدمات پر بجٹ اعزازیہ پالیسی کی منظوری دی گئی،وزارت تجارت، وزارت قانون اور اے جی پی آر کو بجٹ اعزازیہ کے اہل اداروں میں شامل کر لیا گیا، آئی پی او پاکستان کے مالی سال 2025-26 کے بجٹ تخمینوں کی منظوری دی گئی،اینگرو ووپک ٹرمینل کی آپریشنل سرگرمیوں کے تسلسل کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں پی ایس او کیلئے100 ارب روپے تک کی فنانسنگ سہولت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،سینیجریکو کے ساتھ معاہدے کے نظرثانی شدہ فریم ورک کی منظوری دی گئی،پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی جامع مسجد کی توسیع کیلئے3 کروڑ روپے منظورکر لئے گئے،سرکاری افسران کی رہائشی سہولت کے کرایوں کیلئے2 کروڑ 99 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔