اشرف خان :سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 14.69 ڈالر سستاہوکر 4453 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1469 روپے سستاہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں دس گرام سونا 1323 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے کا ہوگیاہے۔
فی تولہ چاندی 67 روپے کمی کے بعد 7730 روپے پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا 14.50 ڈالر مہنگاہوکر 4468 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1523 روپے مہنگا ہونےکے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
دس گرام سونا 1305 روپے مہنگاہواتھا جس کےبعد نئی قیمت 4 لاکھ 2 ہزار 335روپے ہوگئی تھی جبکہ فی تولہ چاندی 97 روپے سستی ہوکر 7797 روپے پر آگئی تھی۔