ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عید اور بجٹ سے قبل مہنگائی میں اضافہ، مختلف اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئیں، اس حوالے سے ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.94 اور آلو 11.52 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز5.21،کیلے1.57 اور انڈوں کی قیمت میں 1.34فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی 1.24 اور ٹوٹا چاول 1.02 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ پیٹرول،تازہ دودھ،آٹا،دالیں اورگڑ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چکن 11.22اورلہسن 3.71 فیصد سستا ہوا، جبکہ حالیہ ہفتےگھی،کوکنگ آئل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے18 اشیائےضروریہ مہنگی اور6 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ 

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے27 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.02فیصدکا اضافہ ہوا ۔