ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اللہ نے فساد فی الارض سے سختی سے منع فرمایا

City42, Khutba e Haj, Haj 2025, Eid Aladha 2025 , City42
کیپشن: امامِ کعبہ نے آج مسجدِ نمرہ میں خطبہِ ضھ ارشاد فرماتے ہوئے مسلمانوں کو فساد فی الارض سے بچنے کی خاص تلقین کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  امامِ کعبہ  نے خطبہ حج میں فساد فی الارض سے دور رہنے پر زور دیا اور فرمایا کہ  اللہ تعالی نے فساد فی الارض سے سختی سے منع فرمایا ہے۔

آج 9 محرم الحرام کو مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امامِ کعبہ  شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے کہا  کہ اہلَ اسلام کو  گناہوں سے گریز کرنے، تقویٰ اختیار کرنے، باطنی  امراض سے بچنے، حیا اختیار کرنے، نماز اور روزہ کی عبادات پر توجہ دینے، والدین سے صلہِ رحمی کرنے اور  وعدے پورے کرنے کی تلقین فرمائی۔

امامِ کعبہ نے فرمایا:  شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا۔  دشمن کو معاف کرنا بھی نیکی ہے۔ نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔  نماز قائم کرو، یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرو۔

وعدے پورے کرو اور اچھی بات کرو

شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے کہا کہ اے ایمان والو عہد اور وعدے کو پورا کرو، جب بھی بات کرو اچھی بات کرو، اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، اللہ کا شکر گزار بندوں سے وعدہ ہے کہ جتنا شکر کریں گے انہیں زیادہ تعمتوں سے نواز دیگا۔

روزہ باطنی امراض کا شافی علاج

 انسان کو باطنی امراض سے بچنا چاہیے کیونکہ باطنی امراض کی وجہ سے انسان اللہ کا تقرب حاصل نہیں کر پاتا، رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پچھلی امتوں پر فرض کیے گئے، روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔

والدین سے صلہِ رحمی

امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے فرمایا کہ والدین سے ہمیشہ صلہ رحمی سے پیش آؤ اور کثرت سے گناہوں کی معافی مانگو، اللہ نے جنب کی طلب کرو اور جہنم سے نجات طلب کرو۔

تقویٰ ایمان والوں کی شان

امام کعبہ نے مزید فرمایا:  تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، حیا ایمان کی شاخ ہے، 

دشمن شیطان ہے

امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے یاد دلایا کہ  اللہ تعالیٰ نے فرمایا  شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو۔ اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا۔ 

دشمن کو معاف کرنا نیکی

 امامِ کعبہ نے خطبہَ حج میں اہلَ اسلام کو معاف کر دینے کی حکمت یاد دلاتے ہوئے فرمایا: اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا،  دشمن کو معاف کرنا بھی نیکی ہے، نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔ 

نماز بندے اور خدا کے درمیان براہ راست رابطہ

 نماز قائم کرو، یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرو۔  امام کعبہ نے یاد دلایا کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اے ایمان والو اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔

دین میں درجات 

خطبہ حج  کے دوران امام  شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے یاد دلایا کہ دین اسلام میں 3 درجات ہیں جس کا اعلیٰ درجہ احسان ہے، دوسرا درجہ ایمان کا ہے جو زبان سے اقرار، دل سے یقین اور اعضا سے عمل کرنا ہے، ایمان کی شاخیں 70 سے زائد ہیں، لاالہ الااللہ کہنا اعلیٰ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کرنا سب سے نچلا ہے۔ 

Caption  میدانِ عرفات میں لاکھوں مسلمانوں نے حج کا خطبہ براہِ راست سنا، دنیا بھر میں کروڑ ہا مسلمانوں نے امام  شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ کا ایمان افروز خطبہ نیوز چینلز  پر لائیو ٹیلی کاسٹ ہوتا دیکھا اور بہت سوں نے سوشل پلیٹ  فارمز پر اسے دیکھا اور سنا۔