ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالی وڈ کی دو فلمیں اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنیں گی

لالی وڈ کی دو فلمیں اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : لالی وڈانڈسٹری کی 2 فلمیں ’’لوگورو‘‘ اور ’’دیمک‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردیا۔ 

فلم ’’لو گورو‘‘ کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید ، ماہرہ خان ، احمد علی بٹ، مومنہ اقبال ،میرا سیٹھی ،جاوید شیخ اور عثمان پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ اسکے علاوہ فلم ’’دیمک‘‘ کی کاسٹ میں اداکار فیصل قریشی ،سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ ،بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔ 

دونوں فلمیں عید الاضحیٰ کے روز سے سینماؤں میں ریلیز کی جائیں گی ۔