ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 15 لاکھ  بیگز تیار،عید آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی ہو گی:سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی

 15 لاکھ  بیگز تیار،عید آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی ہو گی:سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم سلطان:عید الاضحیٰ کی مناسبت سے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے سٹی 42 سے گفتگو میں بتایا  کہ عید آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی،عوام کیلئے 15 لاکھ بائیو ڈیگرڈیبل بیگز تیار کئے گئے۔شہر میں لگائے جانیوالے 300 کیمپس کے ذریعے بیگز کی تقسیم کی جائے گی۔
 انہوں نے بتایا کہ آلائشوں کو نہر میں بھی پھینکے کی روک تھام کے لئے سپیشل سکواڈ تیار کیا گیا ہے،نہر پر 5 ٹیمیں ڈرون کی مدد سے نگرانی کریں گی۔
بابر صاحب دین نے کہا ہے کہ لوگوں سے گھروں سے ویسٹ کولیکشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔