ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ کی جس میں 14 ارکان نے حمایت کی تاہم امریکا نے قرار داد کی ویٹو کردی۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ایک قرارداد پر ووٹنگ ہوئی،قرار داد میں "غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی" کا مطالبہ کیا گیا تھا،قرار داد میں غزہ میں بلا تعطل خوراک کی فراہمی کا مطالبہ شامل تھا، جنگ بندی کی قرار داد سلامتی کونسل کے 10 مستقل اراکین نے پیش کی تاہم قرار داد کو امریکا نے ویٹو کرتے ہوئےموقف اپنایا کہ اسرائیل کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے والی کو ئی بھی چیز قابل قبول نہیں،حماس کو شکست دینا اور دوبارہ خطرہ نہ بننے دینا اسرائیل کا حق ہے۔
قرارداد کی حق میں سلامتی کونسل کے14 ارکان نے ووٹ دیا،قرار داد کے حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں میں مزید 45 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر امریکی امدادی تنظیم نے انتظام بہتر بنانے کے لیے امداد کی تقسیم بھی روک دی ہے۔