مہوش حیات نے صبا قمر کیساتھ کیا کیا؟ویڈیو دیکھیں

Saba Qamar talk about mehwish hayat
کیپشن: Saba Qamar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم' کملی' کی پرموشن پریمیئرز میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں صبا قمر نے مہوش حیات بارے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

 تفصیلات کےمطابق اداکارہ صبا قمر نےستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کے بارے بات کرتے ان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ میں نے انہیں 11 بجے کال کی اور وہ صرف 2 گھنٹے کے مختصر نوٹس پر آئی، اس سے قبل میں مہوش کے بارے میں بہت سن رہی تھی کہ شاید وہ بیرون ملک ہوں لیکن میں نے سوچا کہ پہلے خود پتہ کرلوں کہ وہ ادھر ہیں کہ نہیں پھر اسے فون کیا.

مجھے بہت اچھا لگا کہ وہ میرےلئے آئی اور اتنا پیار دیا, اور پھر سینما سے باہر نکلتے ہوئے ہاتھ پکڑتے میرے ساتھ ’’یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے‘‘ گانا بھی گایا، صبا قمر نے مہوش حیات سے محبت کا اظہار کرتے مزید  کہا مہوش آئی لو یو۔

اداکارہ مہوش حیات نے صبا قمر کی نئی فلم 'کملی' کے حوالے سے اپنی رائے شیئر کرتے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں ایک پوسٹ کی تھی اور اس کے ساتھ پوری ٹیم کو کی محنت کو بھی سراہا۔

View this post on Instagram

A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)

M .SAJID .KHAN

Content Writer