چھٹی کے روز بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہری پریشان

Load shedding,shortfall
کیپشن: Electricity tower
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں چھٹی کے روز بھی بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار سے چھ گھنٹے تک جا پہنچا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیمانڈ چھٹی کے روز بھی چار ہزار چار سو پچاس میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، کمپنی کو نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہمی تین ہزار سات سو میگاواٹ تک کی گئی ہے، اس طرح طلب و رسد میں سات سو پچاس میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

بعض علاقوں میں ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کی وجہ سے بھی صارفین کو بجلی کی طویل بندش کا سامنا ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے سے بھی سپلائی معطل ہو رہی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بعض علاقوں میں پانی کی قلت بھی سامنے آ رہی ہے۔