سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے میک اپ آرٹسٹ کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی۔ چند روز قبل وزیر اعلیٰ نے میک اپ آرٹسٹ سے بال کٹوائے اور انٹرویو کے لیے میک اپ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار نے گلبرگ کے مشہور حجام کو ایوان وزیر اعلیٰ بلوایا، حجام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حجامت بنانے کے ساتھ ٹک ٹاک کے لئے اپنی تصویر بھی بنوائی۔
حجام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ اپنی تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے حجامت کے کیا دام دئیے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔