ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن

 پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز ہوگیا جبکہ گرہن کے دوران چاند کی روشنی مدہم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت   پاکستان بھر میں چاند گرہن ہوگیا ہے جس کا آغاز رات 10 بجکر 46 منٹ پر ہوا اور چاند گرہن 12 بجکر 25 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، اس دوران چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گی جبکہ گرہن 2 بجکر 4 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

ماہرین فلکیات کہتے ہیں کہ سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائےتو چاند کو گرہن لگتا ہے،   چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ، ایشیا کے زیادہ ترحصوں میں، آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا سمیت دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پاکستان میں سورج گرہن بھی لگے گا، سورج گرہن 21 جون کو لگے ہوگا اور 21 جون سال کا طویل ترین دن بھی ہوتا ہے، سورج کو جزوی گرہن صبح 8 بجکر 46 منٹ پر لگے گا اور 9 بجکر 48 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنا شروع ہوگا، 11 بجکر 40 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا جب کہ  1 بجکر 32 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا جو  2 بجکر 34 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق  زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی، مون سون بارشیں معمول سے 10فیصدزائد ہوں گی،محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ مون سون ٹڈیوں کی افزائش کے لیے موزوں ماحول فراہم کرے گا.

Sughra Afzal

Content Writer