سٹی42: لاہور شہر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 44 اور 45 سنٹی گریڈ تک جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر میں گرمی پڑنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 44 اور 45 سنٹی گریڈ تک جائے گا، جس سے موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل شمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان، اور اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، کل لاہور شہر میں موسم نسبتاً ٹھنڈا رہے گا اور ہوائیں چلیں گی جس سے گرمی نسبتاً کم پڑے گی۔
طبی ماہرین نے آج شہریوں کو گرمی سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔