محمد اویس: وفاقی دارالحکومت میں خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستان ایئر فورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل میں ملوث ملزم سعد عباسی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو تھانہ کھنہ کی حدود سے حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اور مقتولہ احساس ایک ہی کیش اینڈ کیری میں ملازمت کرتے تھے اور دونوں کا تعلق بالترتیب کھنہ پل اور غوری ٹاؤن سے تھا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم سعد عباسی کو واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔