ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے سالانہ بائیومیٹرک تصدیق لازمی

سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے سالانہ بائیومیٹرک تصدیق لازمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے سالانہ بائیومیٹرک تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز (AOPs) اور سنگل ممبر کمپنیوں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اہل ٹیکس دہندگان کو 31 جولائی تک قریبی ای سہولت سنٹر پر جا کر اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرانا ہوگی۔ اس مقصد کے لیے رجسٹرڈ افراد کو اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور این ٹی این (NTN) سے متعلق دستاویزات ساتھ لے کر ذاتی طور پر پیش ہونا ہوگا۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر سالانہ بائیومیٹرک تصدیق مکمل نہ کرنے والے ٹیکس دہندگان کو مختلف ٹیکس امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید برآں،  ادارے کے مطابق عدم تصدیق کی صورت میں معاملہ متعلقہ کمشنر کی منظوری کے لیے بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق نہ کرانے والوں کا ٹیکس کمپلائنس اسٹیٹس متاثر ہو سکتا ہے، جبکہ ٹیکس قوانین کے تحت ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

ایف بی آر نے تمام سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد، اے او پیز اور سنگل ممبر کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کا عمل مکمل کر کے کسی بھی قانونی یا انتظامی پیچیدگی سے بچیں۔