ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید بارشوں کاسپیل؛محسن نقوی امدادی ٹیموں کو فوری متحرک کریں، وزیراعظم

Prime Minister asks CM to take assistance from PDMA, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعظم شہبازشریف نے شدید بارشوں کے سپیل کا مقابلہ کرنے کے لئے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو امدادی ٹیموں کو فوری متحرک کرنے کی ہدایت کردی.

لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد وزیر اعظم نے ہدایت کی ہےکہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو  1122، پی ڈی ایم اے ، میونسپل اور متعلقہ اداروں کے اشتراک عمل کو یقینی بنایا جائے.وزیراعظم کی ضرورت پڑنے پراین ڈی ایم اے اوروفاقی اداروں کو پنجاب حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت۔

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں، شہریوں کو خبردار کرنے، ٹریفک کے متبادل انتظامات اور نکاسی آب کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنائیں وزیراعظم نےملک کے دیگر حصوں میں بھی مون سون بارشوں کے دوران پیشگی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک عمل سے پیشگی انتظامات میں معاونت فراہم کریں۔ دیہی علاقوں میں شہریوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی، مال مویشیوں کو بچانے کے اقدامات کئے جائیں جبکہ اربن فلڈنگ سے بچاﺅ کے لئے فوری اور ضروری اقدامات تیز کئے جائیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد جموں وکشمیر، خیبرپختونخوا سمیت تمام پہاڑی علاقوں میں انتظامیہ کو متحرک کیا جائے۔ وزیراعظم نےتمام اقدامات سے وزیراعظم آفس کو مطلع رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔