روسی فضائیہ کا طیارہ بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہوگیا

Russian Mig31 drowned in Pacific Ocian, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روسی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کا لڑاکا طیارہ MiG-31 بحرالکاہل سے دور کامچاٹکا جزیرے پر تربیتی پرواز پر مامور تھا تاہم پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

روسی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے۔

طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کے لئےسرچ آپریشن جاری ہے تاہم طیارے کا ملبہ تاحال نہیں مل سکا۔