ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

11 افراد کی خاتون سے زیادتی،آئی جی پنجاب کا بیان سامنے آگیا

11 افراد کی خاتون سے زیادتی،آئی جی پنجاب کا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:     قصور میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے پر آئی جی پنجاب انعام غنی  کی ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کومقدمہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق   آئی جی پنجاب نے خاتون کے ساتھ  مبینہ زیادتی کے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ زیادتی   کرنے والوں میں کوئی پولیس اہلکار شامل نہیں۔ آئی جی پنجاب  نےکہنا تھا کہ  سب انسپکٹر رضوان کے خلاف اندراج مقدمہ میں تاخیر پر155-C کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
  آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کی تمام خبریں حقائق کے برعکس ہیں۔  میرٹ اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ متاثرہ خاتون کے بیان پرملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔