شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ

شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) بڑھتےہوئے مالی خسارے کے باعث پاکستان ریلوے نے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، ٹرین 15جولائی سے بند کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس ٹرین کی بندش کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، فیصلہ وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ شالیمار ایکسپریس کی جگہ کراچی سہون شریف سیکشن ایم ایل ٹو پر موہنجو دڑو ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شالیمار ایکسپریس صبح 6 بجے لاہور سے بذریعہ فیصل آباد، ملتان، لودھراں، رحیم یارخان، بہاولپور، سمہ سٹہ، نواب شاہ اورحیدرآباد سے کراچی جاتی تھی۔ ذرائع کا کہناہے کہ ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو بند کرنے کےلئے رپورٹ تیار کرلی ہے۔شالیمار ایکسپریس کی بندش کی خبر پر تاجربرادری اور مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس جٹھہ بھٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی سے ٹکراگئی،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سی ای او ریلوے کی جانب سے 3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے ، جبکہ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ ہیں،مال گاڑی کی 2 کوچز اور شالیمار ایکسپریس کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہوگئی۔ سمہ سٹہ اور روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں اور سی ای او ریلوے دوست علی لغاری کی ہدایت پر ڈی ایس ملتان جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer