(ملک اشرف)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان لاہورسےروالپنڈی چلے گئے،چیف جسٹس محمد قاسم خان چھ اورسات جولائی کو ہائیکورٹ روالپنڈی بینچ جبکہ8 جولائی سےپرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی چھٹیوں کےتیسرے ہفتےکےدوران مقدمات کی سماعت بارے ترمیمی ججزروسٹر کے مطابق چھ سے دس جولائی تک پرنسپل سیٹ پر6 ڈویژن اور17 سنگل بنچزسماعت کریں گے،ججز روسٹرکے مطابق ڈویژن بینچ نمبر1 چیف جسٹس محمد قاسم خان اورجسٹس عاصم حفیظ پرمشتمل ہوگا،جوآٹھ جولائی سے سماعت شروع کرے گا،دو رکنی بینچ تمام نوعیت کےکیسز کی سماعت کرے گا،ڈویژن بینچ نمبر2 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اورجسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔
ڈویژن بینچ نمبر3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اورجسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں،ڈویژن بینچ نمبر4جسٹس شاہد بلال حسن اورجسٹس شکیل الرحمان خان،ڈویژن بینچ نمبر5میں جسٹس شاہد جمیل خان اورجسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں،ڈویژن بینچ نمبر6 جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پرمشتمل ہوگا۔
دورکنی بینچز پیرسےجمعرات تک کیسز کی سماعت کریں گے،دو رکنی بینچز میں شامل تمام ججزسنگل بینچز میں بھی شامل ہوں گے،چیف جسٹس محمد قاسم خان پیراورمنگل کو ہائیکورٹ روالپنڈی بینچ جبکہ بدھ سےپرنسپل سیٹ پرکام کریں گے،پرنسپل سیٹ پرکام کرنےوالےججزمیں جسٹس ملک شہزاد اجمد خان،جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،،جسٹس عابد عزیز شیخ اورجسٹس مسعود عابد نقوی سمیت دیگرشامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے بھی مقدمات کی سماعت جاری رہے گی ۔جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فوجداری سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چھ سے دس جولائی تک تین رکنی بینچ سماعت کرے گا ،جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہوں گے ،سپریم کورٹ نے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اعجاز احمد گورائیہ کی جانب سے وکلاء ، سائلین کو ماسک پہننے، سینٹی ٹائزر استعمال کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات کی گئی ہیں۔