انگلینڈ جانیوالا دوسرا دستہ کورونا نیگیٹو ہوگیا ، ٹیم جوائن کرلی

انگلینڈ جانیوالا دوسرا دستہ کورونا نیگیٹو ہوگیا ، ٹیم جوائن کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ جانے والے دوسرے دستے کے چھ کھلاڑیوں کے کویڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو آگئے، کھلاڑیوں نے ٹیم جوائن کرلی، لاہورکے مقامی ہوٹل میں مقیم تین کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم  کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، انگلینڈ جانے والے دوسرے دستے کے چھ کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ نیگیٹو آگئے، گزشتہ روز انگلینڈ جانے والے محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان، محمد رضوان، شاداب خان اور محمد حسنین نے قومی سکواڈ جوائن کرلیا۔

ٹیسٹ نتائج منفی آنے کے باعث کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت مل گئی ہے،  اور دوسری جانب لاہور کے مقامی ہوٹل میں تین کھلاڑیوں حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان سینئر کے ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگئے ہیں، پی سی بی حکام ان کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کررہے ہیں۔ انگلینڈ روانگی تک تینوں کھلاڑی مقامی ہوٹل کے بائیو سکیور ماحول میں رہیں گے۔

  دوسری جانب  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن دو ماہ تاخیرکا شکارہوگیا، ڈومیسٹک سیزن قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ سے شروع ہوگا، اس سال کیلنڈر میں انٹر سٹی اور کلب ایونٹ شامل نہیں کیے جائیں گے،مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)نے حکام نے یکم اگست سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، مگرکورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے باعث اب بورڈ حکام نے یکم اگست سے سیزن شروع کرنے کی منصوبہ بندی ترک کرتے ہوئے دو ماہ کی تاخیر سے یکم اکتوبر سے ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) گورننگ کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، دو فرنچائزز کے نمائندوں اور بورڈ حکام میں واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر تلخ کلامی، بورڈ حکام نے واجبات ادا نہ کرنے والی فرنچائززکو خرابی کی وجہ قرار دیدیا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer