مہنگے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں پر بھی ٹیکس لگ گیا

مہنگے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں پر بھی ٹیکس لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بھاری بھرکم فیسیں لینے والے ڈاکٹرز اور ہسپتالوں سے ٹیکس وصولی کیلئے نظام وضع کرلیا، پنجاب ریونیو اتھارٹی مریضوں سے1500روپے معائنہ فیس لینے والے ڈاکٹرز جبکہ روم چارجز کی مد میں یومیہ 6 ہزار روپے وصول کرنے والے ہسپتالوں سے پانچ فیصد  سیلز ٹیکس وصول کرے گی۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہسپتالوں کیلئے"الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم تیار کرلیا ہے جس کے ذریعے پی آر اے ہسپتالوں کے مین سرور میں سافٹ وئیر انسٹال کرکے تمام بلز کا ریکارڈ مرتب کرے گی، چیئرمین پی آراے جاوید احمد کہتے ہیں کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے اعداد و شمار پہلے ہی جمع کرچکے ہیں۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین جاوید احمد کا کہنا ہے کہ اتھارٹی 15 جولائی تک ہسپتالوں میں انوائس مانیٹرنگ سسٹم انسٹال کردے گی،ہسپتال مریضوں کو روم سروسز جبکہ ڈاکٹرز کنسلٹنسی فیس کی رسید دینے کے پابند ہونگے۔

ہیلتھ سروسز پر سیلز ٹیکس عائد ہونے سے ڈاکٹرز کی فیسوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا جس کا بوجھ بھی مریضوں کو ہی برداشت کرنا ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer