سٹی 42: لاہور پولیس میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں ۔سابق سی سی پی او کے دور میں تعینات ہونے والے سفارشی افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق سابق سی سی پی اوعمر شیخ کی تعیناتی کے دوران میرٹ کی بجائے سفارش پر ایس پیز کو تعینات کیا گیا تھا ۔ لاہور پولیس کی قیادت کی جانب سے اب ان افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر دونوں ڈی آئی جیز کی مشاورت سے ایس پیز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔ خراب کارکردگی کے حامل سفارشی ایس پیز کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سفارشی افسران نے اپنی سیٹیں بچانے کے لیے ہاتھ پاوں مارنے شروع کر دئیے ہیں۔