ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کب ریلیز ہوگی؟اعلان کردیا گیا

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کب ریلیز ہوگی؟اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : لالی وڈ انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو اسی سال عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان ،فلم میگا بجٹ کے ساتھ میگا کاسٹ پر بھی مبنی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو اسی سال دوہزار اکیس میں عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا ۔فلم کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، حمزہ عباسی،ماہرہ خان،عمائمہ ملک ،نیئر اعجاز،شفقت چیمہ،علی عظمت سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری اورپرڈیوسر عمارہ اطہر ہیں۔فلم ماضی کی مقبول فلم مولاجٹ کے ری میک کے طور پر بنائی گئی ہے،فلم کی ریلیز کا شائقین کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا،یہ انتظار اب عید الفطر پر ہی ختم ہوگا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer