لاہور میں سال نو کی پہلی بارش سے دھند کا راج ختم

لاہور میں سال نو کی پہلی بارش سے دھند کا راج ختم
کیپشن: City42 - Rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  لاہور میں بادل برس پڑے، سال نو کی پہلی بارش سے خنکی بڑھ گئی جبکہ دھند چھٹ گئی۔محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں سال نو کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، دھند غائب ہوگئی، حد نگاہ معمول پر آگئی، ہر منظر اجلا اجلا نظر آنے لگا۔ جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر وقفے وقفے سے باغوں کے شہر لاہور میں بوندا باندی جاری رہنے کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer