ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد اعظم کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کے مزار پر آزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی

قائد اعظم کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کے مزار پر آزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قائد اعظم کے سیکرٹری اور محترمہ فاطمہ جناح کے منہ بولے بیٹے بانی صدر آزاد کشمیر  اور جموں کشمیر لبریشن لیگ کے لیڈر خورشید حسن خورشید المعروف (کے ایچ خورشید) کے مزار مظفر گڑھ میں کشمیریوں نے یوم کشمیر کے حوالے سے انکی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی ۔

کے ایچ خورشید سینئر سپورٹس آرگنائزر سہیل جاوید بٹ کی نانی مسز  خواجہ رشیدہ ضیاء الدین کے فرسٹ کزن اور سپورٹس لوور شخصیت تھے ۔1944 میں سری نگر میں 20 سالہ نوجوان کے ایچ خورشید اورینٹ نیوز ایجنسی کے نمائندے کی حیثیت سے محمد علی جناح صاحب کا انٹرویو کر رھے تھے کہ قائد اعظم نے انکی صلاحیتوں سے متاثر ہو کر اپنے سیکرٹری کے طور پر انکا انتحاب کر لیا ۔

یکم مئی 1959 کو محترمہ فاطمہ جناح کی اجازت سے ایوب خان کے مشورے پر انکا بانی صدر آزاد کشمیر تقرر ھوا ۔11 مارچ 1988 کو لاھور میں انکے جنازے میں میاں نواز شریف ،میاں صلاح الدین ،سپورٹس آرگنائزر سہیل جاوید بٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران اکابرین ،صحافی ،ججز اور وکلا اور معززین شہر کی شرکت کے بعد انکو مظفر گڑھ میں دفن کیا گیا ۔

گوجرانولہ میں ویگن ٹریفک حادثے اور موت  کے وقت انکی جیب میں 37روپے تھے اور وہ کینٹ میں کرایہ کے گھر میں رھتے تھے ۔انکی فرسٹ کزن اور اہلیہ بیگم ثریا خورشید صاحبہ بھی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سیکرٹری تھیں .