ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیادتی کا الزام ؛ خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

زیادتی کا الزام ؛ خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مظفر گڑھ میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون پر مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا۔خاتون نے الزام لگایا تھا کہ دو افراد نے اغوا کرکے اس سے زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہےکہ عدالتی حکم پر نامزد ملزموں کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا اور  خاتون نے میڈیکل آفیسر اور علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے ملزمان کے خلاف بیان ریکارڈ کرائے۔خاتون بعد میں عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگئی اور عدالت میں بیان دیا کہ اس نے شک کی بنیاد پر ملزموں کو مقدمے میں نامزد کرایا تھا۔پولیس نے جھوٹا مقدمہ کرنے پر خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔