ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرک سے ایک لاکھ انڈے چوری

ٹرک سے ایک لاکھ انڈے چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :چور ٹرک سے ایک لاکھ انڈے چرا کر لے گئے
 کیا آپ نے سنا کہ کوئی ہزاروں انڈوں کو چرا کر لے گیا ہے ،یقین نہیں آتا مگر سچ یہی ہے کہ  امریکا میں ایسا  عجیب واقعہ رپورٹ ہواہےہوا جہاں چور ایک لاکھ انڈوں کو ایک ٹرک سے چرا کر لے گئے۔

جی ہاں واقعی وسطی Pennsylvania میں یہ واقعہ سامنے آیا۔امریکا میں آج کل برڈ فلو کےبعد انڈوں کی  قیمتوں میں اضافے کے باعث انڈوں کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور وہ کافی قیمتی ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق چوری کیے گئے انڈوں کی مالیت 40 ہزار ڈالرز کے قریب ہے اور انہیں فرینکلین کاؤنٹی سے چرایا گیا۔

یہ انڈے ایک کمپنی کے فارم کے تھے اور اس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور مقامی حکام کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔ پولیس نے بیان میں بتایا  ہے  کہ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس معاملے کو جلد از جل حل کرنا چاہتے ہیں

دراصل  امریکا میں انڈوں سے جڑی صنعت کو حالیہ مہینوں میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کے باعث بحران کا سامنا ہوا۔ اور برڈ فلو کے باعث لاکھوں مرغیاں ہلاک ہوگئیں جسکے باعث انڈوں کی رسد میں کمی آئی اور قیمتوں میں اضافہ ہوا۔