اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کراچی سے روانہ ہونے والی 5پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123، کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 شامل ہیں۔
مسافروں کو اپنے سفر کی تاریخ اور پرواز کی صورتحال کے حوالے سے ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔