3 ماہ کی بچی کو گرم سریا لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا , وجہ سامنے آ گئی

 3 ماہ کی بچی کو گرم سریا لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا , وجہ سامنے آ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت میں نمونیا کے علاج کے لیے 3 ماہ کی بچی کو متعدد بار گرم سریا لگا کر مار دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے میں پیش آیا جہاں 3 ماہ کی بچی نمونیا میں مبتلا تھی جس کے علاج کے لیے بچی کے پیٹ پر 51 بار گرم سریا لگایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوٹکا کارآمد نہ ہونے پر تکلیف بڑھ گئی اور ساتھ ہی بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 15 دن زیر علاج رہی اور پھر دم توڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچی کی تدفین کردی گئی ہے اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے  دوبارہ نکالا جاسکتا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے چند قبائلی علاقوں کے لوگ نمونیا کے علاج کے لیے گرم لوہا پیٹ پر لگانے پر یقین رکھتے ہیں۔اسی حوالے سے ڈاکٹرز نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہےکہ لوہا جسم پر لگانے سے نا صرف درد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ انفیکشن پھیلنے سے موت بھی ہوسکتی ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer