پرویز مشرف بہت بڑے انسان تھے، انکے دوست چھوٹے ثابت ہوئے: فواد چوہدری

پرویز مشرف بہت بڑے انسان تھے، انکے دوست چھوٹے ثابت ہوئے: فواد چوہدری
کیپشن: Pervaiz Musharaf
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف انتقال کر گئے، وہ بہت بڑے انسان تھے۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز مشرف کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان فرسٹ سابق صدر پرویز مشرف کی سوچ اور نظریہ تھا، خدا غریق رحمت کرے۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے جس کی تصدیق اہلخانہ کی جانب سے کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ فواد چوہدری پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر