پنجاب کے 40 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

پنجاب کے 40 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے صوبہ کے 40اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے، رافعہ حیدر کی ڈی سی لاہور تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

 ایس اینڈ جی اے ڈی کے  نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ سائرہ عمر کو او ایس ڈی بنا کر فیاض احمد موہل کو ڈی سی گوجرانوالہ تعینات کردیا۔محمد ارشد بھٹی کو ڈپٹی کمشنر قصور ،عبداللہ نیازی کو ڈپٹی کمشنر جھنگ،عدنان محمود اعوان کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ،طارق علی بسرا کو ڈی سی شیخوپورہ سے او ایس ڈی بنا کر سرمد تیمور کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ، رفیق حسین ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب،محمد شاہ رخ کو ڈی سی نارووال سے او ایس ڈی بنا کرمحمد اشرف کو ڈی سی نارووال تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح توقیر الیاس کو ڈی سی حافظ آباد سے او ایس ڈی بنا کرعمر فاروق کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد،شاہد عمران مارک کو ڈی سی منڈی بہائوالدین ،شعیب علی کو ڈی سی سرگودھا،حسن وقارکو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،راؤ عاطف رضا کو ڈپٹی کمشنر اٹک،سمیع اللہ فاروق کوڈپٹی کمشنر جہلم تعینات،ظہیر عباس شیراز کو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ، ذیشان حنیف کو ڈی سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔

 قرۃ العین ملک کو ڈپٹی کمشنر چکوال ،ظہیر انور کو ڈی سی بہاولپور،علی عنان قمر کو ڈی سی فیصل آباد ،محمد آصف رضا کو ڈی سی چنیوٹ،عدنان ارشاد کو ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ،ذیشان شبیر رانا ڈپٹی کمشنر خوشاب،وسیم حامد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال،سجاد حامد خان کو ڈی سی میانوالی،نور محمد اعوان کو ڈی سی بھکر ،امتیاز احمد کھچی کو ڈی سی پاکپتن ،اکرام الحق کو ڈی سی ساہیوال،عمر جہانگیر کو ڈی سی ملتان،سلمان خان کو ڈی سی بہاولنگر،شکیل احمد بھٹی کو ڈی سی رحیم یار خان،سیدمحمد رضا کاظمی کو ڈپٹی کمشنر لودھراں،سید آصف حسین شاہ کو ڈی سی وہاڑی ،جمیل احمد جمیل ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان،منصور احمد خان کو ڈی سی راجن پور،خالد پرویز کو ڈپٹی کمشنر لیہ،مصور احمد خان کو ڈی سی تلہ گنگ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ اشفاق احمد خان کو ڈی سی وزیرآباد تعینات کر دیا گیا۔