ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیوب ویل چلانے والا کروڑوں کی جائیداد کا مالک کیسے بنا؟

ٹیوب ویل چلانے والا کروڑوں کی جائیداد کا مالک کیسے بنا؟
کیپشن: Money
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: درجہ چہارم کا ملازم کرپشن کے پیسوں سے کروڑوں کی جائیداد کا مالک بن گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے پیسے سے بنائے گئے پٹرول پمپ کو قرق کر دیا۔ 

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ آصف حسین محکمہ انہار میں ٹیوب ویل آپریٹر تھا۔ ملزم نے کرپشن کے پیسوں سے مظفر گڑھ میں پٹرول بنایا جس کی مالیت ساڑھے تین کروڑ روپے ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق مظفر گڑھ میں آصف حسین کا پٹرول پمپ قرق کیا گیا۔ آصف حسین مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان سابق ایکس ای این پرویز اقبال اور محمد اطہر کا فرنٹ مین تھا۔ کرپٹ حکومتی ملازمین کی جائیداد قرق کر کے کرپشن کا پیسہ حکومتی خزانے میں جمع کروایا جا رہا ہے۔

 گوہر نفیس کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر محکمہ انہار کے سابق کلرک شفیق پٹھان کی 3 کروڑ کی جائیداد بھی قرق کی گئی ہے۔ ملزمان کی جائیداد ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔ ملزمان پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 420/468/471/161/162 اور انسداد بدعنوانی قانون کے تحت مقدمات درج ہیں۔

مقدمہ نمبر 584/19 میں اینٹی کرپشن قصور نے سٹام پیپر فروش کاشف ریاض کو گرفتار کر لیا۔ کاشف ریاض نے دیگر ملزمان قاسم اور ابو بکر کے ساتھ مل کر جعلسازی سے شہری کی 34 کنال اراضی پر قبضہ کیا۔