یوم یکجہتی کشمیر، شہباز شریف کا کشمیریوں کو خراج تحسین

Kashmir Solidarity
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیری شہداء کو سلام، عظیم جدوجہد پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات عالمی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین اور منظم پامالیوں، عالمی قانون کی خلاف ورزیوں پر جواب دہی کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر حل کرایا جائے، آج کا دن اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اپنی قانونی، جمہوری اور انسانی ذمہ داریاں پوری کریں۔ نسل درنسل کشمیریوں کی شہادتیں ان کے آزادی سے کم کچھ نہ قبول کرنے کے آہنی عزم کا مظہر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، عوام کی حقیقی قیادت کو ان کی ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اقوام متحدہ کو اپنی ساکھ کی بحالی کیلئے جموں و کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا منصفانہ حل یقینی بنانا ہوگا۔