بڑی سیاسی بیٹھک، آصف زرداری اور بلاول آج شہباز شریف کے خصوصی مہمان

بڑی سیاسی بیٹھک، آصف زرداری اور بلاول آج شہباز شریف کے خصوصی مہمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت کو ظہرانے کی دعوت، شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا۔

شہباز شریف نے پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کو بھی ظہرانے پر مدعو کیا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو آج دوپہر ماڈل ٹاؤن پہنچے۔ حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی ظہرانے میں شریک ہیں۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے انضمام، ہاؤس تبدیلی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نواز شریف کی ہدایات کے بعد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مدعو کیا ہے۔شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی پسندیدہ ڈِش بھنڈی پکوائی ہے۔