کسٹمز ویئر ہاؤس سے کرنسی چوری کا معمہ حل نہ ہوسکا

 کسٹمز ویئر ہاؤس سے کرنسی چوری کا معمہ حل نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)کسٹمز لاہور کے ویلیوایبلز ویئرہاوس سے 12کروڑ روپےمالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی چوری ہونے کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز ہاؤس میں ضبط شدہ منشیات،گولڈ اور کرنسی کیلئےقائم "ویلیوایبلز ویئرہاؤس "سے ضبط شدہ 12کروڑ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری ہونے پر کسٹمز حکام نے ایف آئی اے کی بجائے ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ انارکلی میں ایف آئی آر درج کروادی تھی ۔خو رد برد کی جانے والی کرنسی میں ڈالرز، پاؤنڈز، درہم، ریال اور یوآن شامل تھے۔ واضح رہے یہ کرنسی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافروں سےضبط کر کےویلیوایبلزویئرہاؤس میں رکھی گئی تھی۔

کسٹمز نے کرنسی چوری کا ملبہ ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ یوسف خان اور انسپکٹرخالد بھٹہ پر ڈال کرانہیں ایف آئی آر میں نامزدکیا تھا۔بعد ازاں کرنسی چوری پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی تھیں تاہم ابھی تک کسٹمز ویئرہاؤس سےکرنسی چوری کا معمہ حل نہیں ہوسکاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer