غیرقانونی منی پیٹرول پمپس کی بھرمار، شہریوں کی جان کو خطرہ

غیرقانونی منی پیٹرول پمپس کی بھرمار، شہریوں کی جان کو خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) شہرمیں غیرقانونی منی پیٹرول پمپس کی بھرمار، شہریوں کی جان و مال کو خطرہ جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔
شہرکےمختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس شہریوں کےلیےخطرہ بن گئے، ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سول ڈیفنس غیر قانونی منی پٹرول پمپ بند کرنےمیں ناکام ہے جبکہ سیل کیےجانے والےمنی پٹرول پمپس ایک دو روز بعد دوبارہ ڈی سیل کرنے سےاصل مسئلہ جوں کا توں ہے.گلشن راوی،والٹن پیکوروڈ اور کچا جیل روڈ پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہے.

شہریوں کا کہنا ہےکہ ان کے گھروں کےقریب موجود غیرقانونی منی پٹرول پمپس ان کی جان و مال کے لیےخطرہ ہے، جنہیں انتظامیہ کارروائی کرتے ہوئےفوری ختم کرائے، ڈپٹی کمشنردانش افضال کی جانب سےتمام اسسٹنٹ کمشنرزکو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے لیکن روزانہ کی بنیاد پرکارروائی نہ ہونے سےشہر میں ان کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔