ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون ڈکیت ساتھیوں سمیت گرفتار

خاتون ڈکیت ساتھیوں سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی، وقاص احمد) شہر میں ڈاکو دندنانے لگے، سکیم موڑ کے علاقے میں رات گئے ڈاکو 5 دکانیں لوٹ کر فرار جبکہ شادباغ پولیس نے خاتون سمیت دو ڈکیت گرفتار کر لیے ۔  
شہر میں جرائم کی شرح روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ جہاں مرد ڈکیت سرگرم ہیں تو خواتین ڈکیتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شادباغ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے گینگ کو پکڑا جس میں خاتون بھی شامل تھی۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ شادباغ کے علاقے میں ڈکیت گینگ رہائش پذیر ہے جس پر پولیس نے مخبر کی بتائی ہوئی جگہ پر چھاپہ مار کر ملزمہ مہک بی بی اور ساتھ ذولفقار ہو گرفتار کر لیا ۔  ملزمان کے قبضے سے ایک ناجائز پسٹل، تین چوری شدہ موبائل فونز ، اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔  پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ڈکیتی و چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سکیم موڑ کے علاقے میں رات گئے چوری کہ واردت ہوئی جس میں نامعلوم ملزم پانچ دکانوں کے تالے توڑ کر تقریباً پچاس ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی چیزیں لیکر فرار ہو گئے۔ متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ جب صبح اپنی دکان پر آئے تو دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نقدی سمیت دیگر قیمتی چیزیں بھی غائب تھی ۔ پولیس کاکہناتھاکہ درخواست موصول ہونےپرمزیدکارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

علاوہ ازیں آج ہی  شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں دوران ڈکیتی ڈاکووں نے مزاحمت پر شہری کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری حسن سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکووں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔