ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئر پورٹ پر کمال ہو گیا

لاہور ایئر پورٹ پر کمال ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعیداحمد سعید) لاہور ایئر پورٹ پر  طویل عرصے سے متاثرہ پرواز شیڈول معمول پر آگیا،کوئی پرواز منسوخ ہوئی نہ تاخیر کا شکار  ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے لاہور  ایئر پورٹ پر آنے اور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار رہتی تھیں،انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو بارہا یہ ہی یقین دہانی کرائی جاتی تھی کہ موسمی حالات کی وجہ سے پروازیں تاخیر  سے روانہ ہورہیں ہیں، مسافروں کے ایک اچھی خبر ہے کہ طویل عرصہ کے بعد  پرواز شیڈول معمول پر آگیا۔

رواں سال موسم سرما میں دھند کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی پروازوں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں،صورت حال یہاں تک پہنچ گئی کہ مسافروں اور عملے میں بحث تکرار بھی ہوئی، علاوہ ازیں مہلک وباء کروناوائرس کے پھیلنے سے بھی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز  لاہور ایئر پورٹ انتظامیہ نے اس حوالے سےحکمت عملی اپناتے ہوئے فیصلہ کیاتھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاہور ائیرپورٹ پر چائنہ سے آنیوالی پرواز کو دیگر پروازوں سے الگ لینڈ کروایا جائے گا، لینڈنگ کےبعدطیارے کو بے نمبر 11پر پارک کیا جائیگا، فیصلہ وفاقی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر کیا گیا،کروناوائرس سے بچاؤکے لیے چینی مسافروں کو دیگر مسافروں سے الگ رکھنے کے لیے کیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں معمول پر ہیں،علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول بہتری کی طرف گامزن ہے،آج لاہور آنے اور جانے والی کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer