ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمایوں سعید نے مقبول شومنی ہائسٹ میں کام کرنے کی تردید کردی

ہمایوں سعید نے مقبول شومنی ہائسٹ میں کام کرنے کی تردید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) اداکار ہمایوں سعید نے نیٹ فلکس کے مقبول ترین سپینش شو منی ہائسٹ میں کام کرنے کی تردید کردی۔

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر خبر گرم تھی کہ ہمایوں سعید نیٹ فلکس کے مقبول ترین سپینش شو منی ہائسٹ کے سیزن 4 میں مرکزی اداکار پروفیسر کے کردارمیں نظر آئیں گے۔

 یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہمایوں سعید نے حال ہی میں شو کے پروڈیوسر الیکس پینا سے اس سلسلے میں ملاقات کی ہے، اس شو کو دنیا بھر میں لوگوں نے اس حد تک پسند کیا کہ شاہ رخ خان نے اس کے حقوق خرید لیے ہیں اور وہ اس پر بالی وڈ فلم بنائیں گے۔ لہٰذا جب لوگوں نے سنا کہ ہمایوں سعید منی ہائسٹ سیزن 4 میں کام کر رہے ہیں تو پاکستانی مداحوں نے نہایت خوشی اور حیرانی کا اظہار کیا، تاہم ہمایوں سعید نے گزشتہ روز ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے صرف مذاق قرار دیا اور کہا کہ ہم اپنا منی ہائسٹ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ ایک کرائم ڈراما سیریز ہے جس میں پروفیسر نامی شخص 8 لوگوں کو دنیا کی سب سے بڑی چوری کرنے کی ٹریننگ دیتا ہے، اس شو کے اب تک 3 سیزن منظر عام پر آچکے ہیں جنہیں دنیا بھر میں لوگوں نے بہت پسند کیا ہے

Sughra Afzal

Content Writer