ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ میں دیور نے بھابھی کو قتل کردیا

ساندہ میں دیور نے بھابھی کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص احمد) ساندہ کے علاقے بیری پیر روڈ پر سوتیلے دیور نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دونوں دیور اور بھابھی میں گھر کے باہر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے طیش میں آکر بھابی پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگیا، خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزم اورنگزیب کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں،  مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی اس کے شوہر نے چند سال قبل خودکشی کر لی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer