وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحت و تعلیم کے شعبوں میں عوامی شکایات کا نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحت و تعلیم کے شعبوں میں عوامی شکایات کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے افسیران کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے وراننگ دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں صحت و تعلیم کے شعبوں میں عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں دونوں شعبوں کے ضلعی افسران کو کار کردگی بہتر بنانے کیلئے وارننگ بھی دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکموں کی کار کردگی چیک کر نے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خود بھی میدان میں نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعلیٰ خود اچانک دورے کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو بھی عوام کے مسائل کے حل کیلئے عوام سے رابطہ تیزکر نے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے مختلف شہروں میں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی میں آنیوالی مشکلات اور انکا بروقت ازالہ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی کار کردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔  وزیر اعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو بھی عوامی شکایات فوری حل کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدا یت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ایک منٹ کی بھی بلاوجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی اورجو افسریا اہلکار کام نہیں کریگا۔

 اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer