پنجاب اسمبلی: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے متفقہ قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے متفقہ قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب اسمبلی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی اجلاس بھی بروقت شروع نہ ہوسکا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے متفقہ قرارداد منظور۔ قرارداد صوبائی خلیل طاہر سندھو نے پیش کی۔

پنجاب اسمبلی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصہی اجلاس بھی اراکین کی توجہ حاصل نہ کرسکا۔ اجلاس ایک گھنٹہ پچیس منٹ کی تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت مین شروع ہوا۔ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد صوبائی خلیل طاہر سندھو نے پیش کی ۔ قرارداد مین کہا گیا ہے کہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر فی الفور عملدرآم کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر سے بھارت کی قانض فوجوں کا انخلا کیا جائے اور کشمیری عوام پر جاری مظالم بند کیے جائیں۔ قرارداد میں کشمیریوں کو یقین دلایا گیا کہ انکی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

 قرارداد متفقہ طو ر پر منظور کرلی گئی۔ ایوان مین تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سبطین خان کیجانب سے یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کے لئے کشمیر کاز کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے اور کشمیر کاز کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ ایوان میں کشمیریوں کو اس بات کا یقین دلایا گیا کہ پاکستانی حکومت اور عوام انکی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں ۔ ایوان میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ کاروائی مکمل ہونے پر اجلاس کل صبح دس بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔