سٹی 42 : شہرِ قائد میں کار سوار فیملیز اور دفاتر جانے والی شہریوں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ پکڑا گیا ۔
ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران کے مطابق سپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) نے کارروائی کے دوران چاکیواڑہ کے علاقے سے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزموں سے اسلحہ تین پستول گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوا۔ محمد عمران نے بتایا کہ ملزمان اسلحے کے زور پر فیملیز کو لوٹتے تھے، موبائل فون نقدی رقم چھین کر باآسانی فرار ہو جاتے تھے، ملزمان دفاتر جانے والے شہریوں کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ملزموں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا، جو چھیننے ہوئے موبائل فون آن لائن بیچا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزموں کی شناخت زیشان، ہثیم تمار اور فرحان کے نام سے ہوئی، جن کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزموں سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔