ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق؛ ایدھی ترجمان

لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق؛ ایدھی ترجمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایدھی ترجمان نے بتایا ہے کہ شہر لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

ایدھی ترجمان کے مطابق سول لائنز کے علاقہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص گنگا رام ہسپتال میں چل بسا، متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے، موقع پر شناخت نہ ہو سکی۔ ترجمان نے بتایا کہ باغبانپورہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئی، متوفیہ کی 65 سالہ صفوراں بی بی کے نام سے شناخت، سڑک پار کرتے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آئی تھی۔ 

ایدھی ترجمان کے مطابق فیکٹری ایریا، والٹن روڈ پر فٹ پاتھ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں سڑک کنارے 60 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا۔ اسکے علاوہ مانگا منڈی بائی پاس کے قریب 70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ 

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔ پولیس کارروائی کے پیش نظر پانچوں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔