اویس کیانی : سوئی ناردرن نےگیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا میں دائر کردی.
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نےگیس 1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023 سے مانگا ہے۔ درخواست2023-24 کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنےکیلئے دائر کی گئی۔ اس حوالے سے سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ مالی سال2023-24 کیلئے181 ارب51کروڑ60 لاکھ روپے کمی کاتخمینہ ہے۔ گیس کی موجودہ قیمت1246 روپے49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ گیس کی قیمت2961 روپے98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔
سوئی ناردرن کی دائر کردہ درخواست میں بقایاجات کی مد میں1209 روپے14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا، اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی کی مد میں56 روپے48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا۔
اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت11دسمبر کو ہوگی۔