حریم شاہ کامداحوں کو چیلنج پورا کرنے پر گاڑی دینے کا اعلان

حریم شاہ کامداحوں کو چیلنج پورا کرنے پر گاڑی دینے کا اعلان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حریم شاہ  کی مقبولیت بڑھانے کی چال یا وہ ہوئی واقعی اپنے فالوورز پر مہربان؟

 پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کافی ایکٹو دکھائی دیتی ہیں اور اکثر اپنے مداحوں کوخود بلیو ٹک لے کر دیتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے اس سے بڑھ کرمداحوں کو چیلنج پورا کرنے پر گاڑی دینے کا اعلان  کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میری پروفائل پر جاکر پہلی پوسٹ کو لائک ،شیئر اور کمنٹ کریں جس پر جیتنے والے کو گاڑی ملے گی ، میں اپنی 4 گاڑیوں میں سے ایک گاڑی تحفہ کرنے جارہی ہوں جس کو چاہیے وہ ابھی میری پروفائل پر جا کر پہلی پوسٹ کو شیئر کرے، جیتنے والے کا نام رات کو جاری کیا جائے گا ‘‘۔

 گزشتہ ٹویٹ میں انہوں نے50 ہزار روپے بطور انعام  دینے کا اعلان کیا تھا۔

 واضح رہے کہ ٹک ٹاکر سرخیوں میں بنے رہنے کیلئے نت نئے طریقے آزماتی رہتی ہیں ،ایکس (ٹویئٹر) پر ایکٹو رہنے اور فولورز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے بھی ایسی چالیں چلتی ہیں ۔

 یاد رہے کہ حریم شاہ کو شہرت سیاسی شخصیت اور پارلیمنٹ کے اندر ویڈیوز بنانے کے باعث حاصل ہوئی ، ان کی وجہ سے کئی سیاستدان اور پاکستان کی نامور شخصیات بھی تنازعات کا شکار رہیں۔