پشاور،   نجی سکول کے قریب دھماکا، تین بچوں سمیت سات زخمی

پشاور،   نجی سکول کے قریب دھماکا، تین بچوں سمیت سات زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکے میں تین بچوں سمیت سات افراد  زخمی ہوگئے۔

تفصیلات  کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب موجود دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے میں تین بچوں سمیت سات افراد  زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔