کلیم اختر : اعوان ٹائون ملتان روڈ میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا، ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کے اوقات میں شہری بازار سے کھانا لینے پر مجبور ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق اعوان ٹائون کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،گیس کی فراہمی معطل ہونے کی صورت میں کھانے کے اوقات میں سلنڈر اور لکڑیاں جلا جلا کر معاشی طور پر خود بھی جلنے لگے ہیں۔
تینوں اوقات میں کھانا باہر سے کھانے سے گھر کا بجٹ بڑھاتا جا رہا ہے،انہوں نے شکوہ کیا کہ حکومت کی جانب سے کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کے وعدے بھی وفا نہ ہوسکے ہیں،اعوان ٹائون کے مکینوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنےکامطالبہ کیا ہے۔