این اے133ضمنی انتخابات ،مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے میدان مار لیا  

NA -133
کیپشن: Shaista Pervaiz Malik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے حلقہ این اے 133 کا معرکہ ن لیگ نے جیت لیا۔ مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک   46ہزار 811 ووٹ لے کر کامیاب ہو ئیں۔

 تفصیلات کے مطابق این اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی۔تمام 254  پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز 46811 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائیں۔

غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے اسلم گِل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقےمیں مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ33ہزار558 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد2لاکھ6ہزار927ہے، اہم ترین علاقوں میں وفاقی کالونی، جوہرٹاؤن، ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن اور بہارکالونی شامل ہیں۔ مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کےپرویز ملک کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔یاد رہے کہ شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ کے مرحوم رہنما پرویز ملک کی اہلیہ ہیں۔

قبل ازیں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا تھا جو شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا،ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 11امیدوار میدان میں رہے، پی ٹی آئی امیدوارجمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مستردہوگئے تھے۔

حلقے میں 254 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے جن میں سے 34 حساس اور 21 کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا،  این اے 133 میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ۔